28 فروری 2015 - 05:01

افغانستان کے صوبے غزنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے جمعرات کی رات غزنی میں ایک مسجد کو اپنے حملے کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے پولیس سربراہ لطف اللہ کامران نے کا کہنا ہے کہ طالبان گروہ نے صالحان کے علاقے میں ایک مسجد پر حملہ کرکے اسے اور اس مسجد میں موجود قرآن کریم کے اٹھارہ نسخوں کو نذر آتش کردیا- دوسری جانب صوبے ہلمند میں سنگین کے علاقے سے طالبان گروہ کا صفایا کردیا گیا- افغان فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ذوالفقار دو نامی کاروائی جاری رکھتے ہوئے جمعے کے روز صوبے ہلمند کے علاقے سنگین سے طالبان گروہ کا صفایا کردیا گیا- پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے اور سنگین کے علاقے پر اب حکومت کا مکمل کنٹرول ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ سنگین کا علاقہ، طالبان گروہ کا ایک گڑھ شمار کیا جاتا رہا ہے- افغان فوج، اس وقت کجکی کے علاقے کی طرف پیش قدمی کررہی ہے کہ جس پر اس وقت طالبان گروہ کا قبضہ ہے- واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں بدامنی والے علاقوں سے طالبان گروہ کا صفایا کرنے کیلئے تقریبا دو ہفتے قبل ذوالفقار دو نامی فوجی کاروائی شروع کی گئی ہے جو بدستور جاری ہے- اس کاروآئی میں طالبان گروہ کو خاصا نقصان پہنچا ہے-

.......

/169